ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک نوجوان دامن اسلام میں

datetime 1  فروری‬‮  2017 |

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے ایک واقعہ سنایا کہ ان کے ایک دوست میڈیکل ڈاکٹر تھے ان کا ایک بہت ہی ذہین بیٹا تھا جو بہت عبادت گزار تھا‘ اسے ہر سال عمرہ کرنے کا شوق تھا‘ ماں کو بھی عمرہ کیلئے لے جاتا اور دوسرے فیملی ممبرز کو بھی‘ اکثر اسلام کا مطالعہ کرتا رہتا تھا‘ مگر کچھ عرصہ کے بعد وہ دہریہ بن گیا‘ اس کے والد جب اسے میرے پاس لے کر آئے تو کہنے لگے‘ جی یہ لڑکا اب بالکل دہریہ ہے‘ یہ دین اسلام کو مانتا ہی نہیں۔

میں نے اسے بٹھایا اور اس سے پوچھا معاملہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میں آپ کو سیدھی اور صاف بات بتاتا ہوں‘ میرا ٹیچر ایک غیر مسلم تھا‘ اس نے مجھے پہلے تویہودیت کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی مگر میں مائل نہ ہوا‘ جب اس نے دیکھا کہ یہودی تو بنا نہیں اور بڑا پکا مسلمان ہے اس کے بعد اس نے مجھے ڈارون کی تھیوری پڑھانا شروع کر دی‘ اس نے ڈارون تھیوری کی آڑ میں مجھے ایسا پریشان کر دیا کہ میں دہریہ بن گیا۔
میں نے کہا کہ آپ کے ذہن میں جو سوالات ہیں وہ پوچھئے‘ ہمارے پاس اگلی نماز تک کیلئے تین گھنٹے ہیں‘ اس نے ڈارون تھیوری بیان کرنا شروع کر دی‘ پھر اس کے بعد اس کے بارے میں سوالات پوچھنے شروع کر دیئے‘ الحمد للہ میں اس کو جواب دیتا رہا‘ ساتھ ساتھ دعائیں بھی کرتا رہا او رتوجیہات بھی دیتا رہا تین گھنٹے وقت دیا ہوا تھا مگر اللہ رب العزت نے ایسی مہربانی فرمائی کہ ٹھیک پچاس منٹ کے بعد وہ کہنے لگا کہ مجھے کلمہ پڑھا کر دوبارہ مسلمان بنا دیجئے۔ الحمد للہ‘ ثم الحمد للہ‘ کمرے سے نکل کر اس نے وضو کیا اور باپ کے سامنے کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا‘ اس کے باپ کی آنکھوں سے جو آنسو رواں ہوئے ان کی کیفیت کو میں کبیھ نہیں بھول سکتا‘ اس کو تو گویا نیا بیٹا مل گیا‘ پھر اس کے دل سے جو دعائیں نکل رہی تھیں ان دعاؤں کاکوئی آدمی بھلا کیا تصور پیش کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…