ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور سترہ احادیث

datetime 1  فروری‬‮  2017 |

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے ایک واقعہ سنایا کہ بیرون ملک ایک صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے سنا ہے کہ امام ابوحنیفہؒ کو کل سترہ احادیث یاد تھی‘ تو کیا اس کے باوجود آپ لوگ اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں؟ عاجز نے جواب دیا کہ آپ کی بہت سے پہلے تو ہو سکتا ہے کہ عاجز سو فیصد حنفی ہو لیکن اب آپ کی بات سن کر ایک سو ایک فیصد حنفی ہو گیا ہے۔ وہ کہنے لگے کہ یہ کیسے؟

میں نے کہا کہ یہ بات تو پکی ہے کہ امام ابوحنیفہؒ کی سربراہی میں چھ لاکھ مسائل کا استنباط کیا گیا تو جو شخص سترہ احادیث سے چھ لاکھ مسائل کا استنباط کرے‘ عاجز اسے اپنا امام نہ مانے تو کیا کرے‘ جو بندہ سترہ احادیث سے چھ لاکھ مسائل نکال لے عاجز تو اس کی عظمت کو سلام کرتا ہے‘ عاجز تو اپنی عقل کو ان کے قدموں میں ڈالتا ہے پھر ان کی عقل ٹھکانے آئی‘ کہنے لگے اب بات سمجھ میں آئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے امام اعظم رحمتہ اللہ کو وہ مرتبہ دیا تھا جو عام آدمی کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ تفسیر قرآن کے بارے میں یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ کتاب کے وہی معانی قبول ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے فرمائے ہیں ان کو سمجھنے کیلئے علماء کے پاس جانا پڑے گا اور ان کی صحبت میں بیٹھ کر سیکھنا پڑے گا‘ فقط کتاب پڑھ کر ہم نہیں سمجھ سکتے‘ ہر بندے کی سمجھ اور دانش مختلف ہوتی ہے جو سمجھ ہمارے اکابر کو حاصل تھی وہ ہمیں تو حاصل نہیں ہے اس لئے ہمیں اپنے اکابر کے ساتھ نتھی رہنا چاہئے اسی میں بھلائی ہے جیسا کہ حدیث نبویﷺ ہے ’’تمہارے اکابر کے ساتھ رہنے میں برکت ہے‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…