بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیز میں کیا ہورہاہے؟طالبات اور جسم فروش خواتین کو نئے نشہ کی لت لگ گئی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے احاطے میں موجود مختلف یونیورسٹیز میں آئس نشے کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مختلف کیمکلز سے تیار ہونے والے اس نشے کا رحجان خصوصی طور پر طالبات اور جسم فروش خواتین میں زیادہ دیکھا جارہا ہے۔

پشاور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ چند دن پہلے ان کی بعض یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اس نشے کے روک تھام کے سلسلے میں تفصیلاً گفتگو کی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ نشہ اب بعض پروفیشنل کالجز اور یونیورسٹیز کے ہاسٹلوں میں بھی پہنچ چکا ہے جہاں اس کے استعمال کرنے والوں میں حیران کن طورپر طالبات بھی شامل ہیں تاہم انھوں نے نشہ کرنے والے طلبہ کی تعداد نہیں بتائی۔ نشے کو روک تھام کے سلسلے میں یونیورسٹیز کے اندر اور باہر اقدامات کیے جارہے ہیں جس میں آگاہی مہم اور سمینارز قابل ذکر ہیں تاکہ اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ آئس کی بڑی مقدار افغانستان سے پاکستان سمگل ہورہی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایران اور چین سے بھی یہ نشہ مختلف طریقوں سے یہاں پہنچ رہا ہے۔ پشاور میں نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران ان کے مرکز میں تقریباً سو سے زیادہ آئس کا نشہ کرنے والے افراد کا علاج کیا جاچکا ہے جس میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…