اسلام آباد ( آئی این پی ) حکومت کو پیر کو قومی اسمبلی میں کورم کے معاملے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ڈپٹی سپیکر کوکورم پورا نہ ہونے کے باعث کارروائی منگل تک ملتوی کرنا پڑی، ایوان میں 26 جنوری کے ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے نکتہ اعتراضات کا سلسلہ جاری تھا ۔
وزیر ریاستی و سرحدی امور لیفٹیننٹ (ر) عبدالقادر بلوچ کو ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے فلور دیا تو تحریک انصاف کے رکن عمران خٹک اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور کورم کی نشاندہی کر دی ۔ ڈپٹی سپیکر نے گنتی کروائی کورم پورا نہ نکلا جس پر انہوں نے کارروائی کو منگل کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا ۔۔۔