جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہماری ٹیم کے ساتھ کھیلنا ہے تو پہلے اپنی اس حرکت پرمعافی مانگو،بھارت نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) بھارت نے پاکستان پر ویزوں کیلئے دیر سے درخواست دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ ، ہاکی انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی 2014 سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے معاملہ پر ایک بار پھر معافی کا مطالبہ کیا ہے اور تحریری معافی نامہ نہ ملنے تک دو طرفہ سیریز کھیلنے کے امکان کو بھی رد کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو بروقت درخواست دینے کے باوجود بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا تو بھارت سٹپٹا گیا اور الٹا پاکستان پر ویزوں کیلئے لیٹ اپلائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر گڑھے مردے اکھاڑنے کی کوشش کر ڈالی۔ انڈین ہاکی کے عہدیدیدار آر پی سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ اتار کر جشن منانے کے معاملہ کو ایک بار پھر اٹھایا ہے حالانکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت کی ایما پر فورا 2 پاکستانی پلیئرز پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے توثیق احمد اور امجد جرمنی کے خلاف فائنل میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…