اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کمپیئر، شاعر، صدا کار اور پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر طارق عزیز نے کہا کہ اس وقت جو سیاستدان ملک میں موجود ہیں وہ سب دیکھے بھالے ہیں اور قوم نے دیکھ لیا ہے کہ انہوں نے ملک کیلئے کیا، کیا ہے۔
نواز شریف، زرداری اور دیگر روایتی سیاستدان کئی بار حکومتوں میں آ چکے لیکن انہوں نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔ طارق عزیز کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے اس وقت ایک کھلاڑی میں امید کی کرن نظر آتی ہے کہ وہ کچھ کرے گا اور دنیا اس کھلاڑی کو عمران خان کے نام سے جانتی ہے۔ ملکوں اور قوموں میں انقلاب بتا کر نہیں آتے ، انقلاب اچانک آجاتا ہے اور پاکستان میں آدھا انقلاب آ چکا ہے بس اس کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے عمران خان لوگوں کو اسی طرح بیدار کرتا رہے گا۔