پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

’’پاکستانی بھی کسی سے کم نہیں ‘‘ پاکستانی لڑکے نے ایسا کیا کام کر ڈالا کہ امریکی سرمایہ کار وں نے اسے 62لاکھ ڈالر رقم کی پیشکش کی جو اس نے ٹھکرا دی

datetime 29  جنوری‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی )برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی نژاد 16 سالہ طالب علم نے کم عمری کے باوجود اپنی ذہانت اور محنت سے ایک ایسا منصوبہ تیار کیا جس نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد محمد علی کی شہرت کو چار چاند لگانے والی اس کی وہ ویب سائیٹ ہے جس کی مقبولیت نے اسے شہرت کے ساتھ ناقابل یقین دولت کا بھی مالک بنا دیا۔

اگرچہ اس نے امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی جانب سے ویب سائیٹ کے بدلے میں 62 لاکھ ڈالر کے مساوی رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔رپورٹ کے مطابق محمد نے کچھ عرصہ قبل اپنے بیڈ روم میں ایک ایسی ویب سائیٹ کو ڈیزائن کرنے کے بارے میں سوچا۔ اس نے اپنی ویب سائیٹ کے ذریعے لوگوں کو پیسے خرچ کرنے کے بجائے انہیں بچانے کا آئیڈیا دیا اور یہ آئیڈیا ہزاروں افراد کو پسند آیا جس کے نتیجے میں اس کی تیار کردہ ویب سائیٹ تیزی کے ساتھ مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتی چلی گئی۔ویب سائیٹ کی غیرمعمولی مقبولیت کے بعد امریکا کے سرمایہ کاروں نے محمد علی کو اس کی ویب سائیٹ کے بدلے میں 62 لاکھ امریکی ڈالرادا کرنے کی پیش کش کی۔ ان کی جانب سے یہ پیش کش بھی کی گئی محمد علی ویب سائیٹ ان کے حوالے کرنے کے بعد بھی اس کے ساتھ وابستہ رہے مگر اس نے امریکی دولت مندوں کی طرف سے پیش کش ٹھکرادی۔

جب علی کی طرف سے ویب سائیٹ کے بدلے بھاری رقم کی آفر ٹھکرا دی گئی تو انہوں نے اسے کہا کہ وہ مستقبل میں اسے مزید خطیر رقم فراہم کریں گے۔برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق پاکستانی نژاد لڑکے کا یہ پہلا کارنامہ نہیں بلکہ وہ 12 سال کی عمر میں ایک تجارتی کمپنی بھی بنا چکا ہے جس سے اس نے 40 ہزار آسٹریلوی پانڈ کمائے تھے۔

اس نے اس رقم سے ایک آن لائن گیم تیار کی جسے فروخت کرکے اس نے مزید ہزاروں ڈالر کمائے۔ اس کیبعد وہ اسمارٹ فون کیٹریڈ مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق پروگرامنگ کی جانب متوجہ ہوا اور آخر کار اس نے ایک ویب سائیٹ لانچ کی جس میں لوگوں کو پیسے بچانے کے اصولوں سے آگاہ کرنا شروع کیا۔محمد علی کا کہنا ہے کہ

کم عمری میں اس نے کئی کامیاب کاروباری منصوبے شروع کیے ہیں مگر اس کا سفر یہاں پرہی ختم نہیں ہو رہا ہے۔ وہ ایک اور ویب سائیٹ کی تیاری کے بارے میں غورکرہا ہے جس میں آن لائن شاپنگ سینٹرز میں اشیا کی قیمتوں کا تقابل کرکے اس کی تفصیلات گاہکوں کو فراہم کی جائیں گی۔ اس کے اس پروجیکٹ میں ایک ساٹھ سالہ برطانوی کاروباری شخصیت بھی شریک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…