ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں کتنے پاکستانی فوجی موجود ہیں؟اور کیا کررہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 1982کے معاہدے کے تحت سعودی عرب میں تقریباً ایک ہزار پاکستانی فوجی موجود ہیں ،سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی موجودگی جنگی مقاصد کیلئے نہیں ہے بلکہ وہ ان کے فوجیوں کو وہاں ٹریننگ دے رہے ہیں ،ہم سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کے دفاع کے وعدے کے پابند ہیں ۔

ڈان لیکس سے متعلق سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں کوئی علم نہیں ہے اور نہ میں اس پر کوئی کمنٹس کرنا چاہتا ہوں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف نعرے لگوانے سے ہوا ،پی ٹی آئی کے جن ممبران نے استعفے دیے تھے وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے اور تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنا حکومت کی غلطی تھی ،پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ واپس لانے میں اپوزیشن جماعتوں کا کردار تھا، پی ٹی آئی نے زکوٰۃ کا ساڑھے تین ملین ڈالر مسقط اور فرانس میں لگایا ،عمران خان نے لوگوں کے چندے کے پیسے بیرون ملک انویسٹ کئے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف عدالت میں کیس کر رکھا ہے مگر وہ عدالت نہیں آتے ۔دھرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے موجود لوگ خون خرابہ چاہتے تھے ۔وزیردفاع نے کہا کہ 1980کی دہائی میں جہاد وقتال کی جس سوچ کو پروان چڑھایا گیا اس کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔

ریاستی پالیسی کے تحت مذہبی منافرت کوپروان چڑھایا گیا اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی کے عقیدے کے خلاف بات کرنا انتہائی پستی کی علامت ہے ،مذہب کے ساتھ مالی مفادات منسلک کر کے مذہب کی شکل بگاڑ دی گئی،ٹی وی چینلز بھی متشددآوازوں کو پروان چڑھاتے ہیں ،ہمارے دور حکومت میں پیمرا میں جان آئی ہے،

میڈیا فروعی اور اختلافی مسائل سے کنارہ کشی اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر جتنا عمل ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں ہوا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ساڑھے چار سو ارب کی ادائیگیاں مختلف اداروں کو دیئے گئے ہیں جو ماضی کی حکومت کے بقایا جات کی شکل میں حکومت پر واجب الادا تھے ، اس پر عمران خان نے ہم پر غلط اور من گھڑ ت الزام لگانے کی کوشش کی جس کا میں نے ٹوئٹر پر تفصیلاً جواب دیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…