جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

ہم تمہارے لیے صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ تم اپنا استعفیٰ کا اعلان خود کر دو، پی سی بی نے کس اہم کھلاڑی سے ایسا کہا ؟

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) مصباح الحق کی رخصتی کا پروانہ لکھ دیا گیا ہے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ پی سی بی ان کو مستقبل کے پلان میں شامل نہیں سمجھتا اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا ہے، یہ فیصلہ سینئر بیٹسمین پرہی چھوڑ دیا گیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب کرنا پسند کرتے ہیں۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق نے کوئی فیصلہ کرلیا تو ان کا تجربہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے استعمال کیا جائے گا، اظہر علی کو جانشین کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے ایک میچ یا ٹور مزید دیا جا سکتا ہے،سینئر بیٹسمین ابھی تک 9977رنز بنا چکے اور سنگ میل عبور کرنے کیلیے انھیں مزید 33رنز درکار ہیں۔واضح رہے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تذبذب کا شکار سینئر بیٹسمین نے پی ایس ایل کو اپنی فارم اور فٹنس کا پیمانہ قراردیتے ہوئے ایونٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…