ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بہادری کسی کی میراث نہیں ۔ یہ کسی بھی قوم کے کسی بھی بیٹے میں ہو سکتی ہے ۔ یوں تو آپ نے بہادری کے بہت سے کارنامے سنے ہوں گے مگر یہ کچھ مختلف ہے اور ڈرامائی بھی ۔یہ واقعہ بنگلہ دیش کے 58سالہ بادل میاں کا جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور ان کی 5سالہ بچی کو چلتی ٹرین کا لقمہ بننے سے بچایا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ریلوے ملازم نے خاتون اور اس کی بیٹی کی زندگی بچاکر اپنی جان دے دیجبکہ ریلوے حکام نے
اس ملازم کو اپنے لئے باعث فخر ہیرو قرار دے دیا ۔میڈیا ذرائع کے مطابق ریلوے کی پٹڑی پر کام کرنے والے ملازم 58 سالہ بادل میاں نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو اس وقت پٹڑی کراس کرتے دیکھا جب مقامی طور پر چلنے والی ٹرین ان کی طرف تیز رفتاری سے بڑھ رہی تھی۔جس پر بادل میاں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی اور دونوں کو تیزی سے جمپ لگا کر پٹری سے ہٹا دیا تاہم سی دوران بادل میاں خود ٹرین سے بچنے کی کوشش میں جمپ لگاتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔