پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

آرمی پبلک سکول پشاورپر حملہ کرنیوالوں کو تگڑا جواب،پاک فوج نے قابل تحسین قدم اُٹھالیاگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

جنوبی وزیرستان(آئی این پی )جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے کانی گرم کے علاقہ نارہ میں پاک فوج نے ارمی پبلک سکول کی منظوری دے دی۔کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نزیر احمد بٹ نے گزشتہ دنوں آرمی پبلک سکول کی سنگ بنیاد کا افتتاح کردیا ۔محسود اور برکی قبائل کے سرکردہ عمائدین کے درجنوں عمائدین پر مشتمل وفد نے پاک ارمی سام کے کرنل اعجاز عباسی سے ملاقات کی۔

وفد نے پاک ارمی کے کرنل کو بتایا کہ ارمی پبلک سکول کا قیام یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔کیونکہ اس علاقہ میں بہت زیادہ ابادی ہے۔اور شروانگی بدر سے لیکر ،چلویشتی ،سلے روغہ ،اپرکانی گرم ،لوئرکانی گرم ،سام ،ٹپرغائی ،کڑمہ ،کچہ لنگر خیل ،مردار الگاڈ اور گرد و نواع کے دیگر درجنوں دیہاں کے بچوں کے لئے ارمی پبلک سکول کا ہونا نہایت ضروری تھا ۔اس وجہ سے ان علاقوں کے قبائل ارمی پبلک سکول کے قیام کا بار بار مطالبہ کرتے تھے۔ان کا کہناتھا کہ نارہ مزکورہ علاقوں کے عین وسط میں ہیں اور ان علاقوں کے بچے اس سکول سے مستفید ہوں گے۔قبائلی عمائدین کے وفد نے کورکمانڈر پشاور نزیراحمد بٹ ،جی او سی وانا نائن ڈیو میجر جنرل خالد جاوید ،بریگڈئیر کانی گرم ایریا منیر اختر ،اور کرنل اعجاز عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے ارمی پبلک سکول کی منظوری دے دی۔قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا تھا ۔سابقہ حکومتوں نے قبائلی عوام کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم نہیں کی۔اگر سابقہ حکومتیں قبائلی عوام کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتے تو اج دہشت گردی کا سامنا کرنا نہ پڑتا۔ان کا کہناتھا کہ اگر تعلیم عام ہو جائے اور لوگوں میں شعور اجاگر ہو جائے تو کوئی بھی قبائلی منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

قبائلی عمائدین نے پاک ارمی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔کرنل اعجاز نے قبائلی عمائدین کو بتایا کہ یکم مارچ سے ارمی پبلک سکول کی کلاسیں شروع کئے جائیں گے۔ابتدائی طورپرپلے گروپ سے میٹرک تک داخلے دئے جائیں گے۔اور کلاسیں فی الحال ہائی سکول سام کے ہاسٹل میں شروع کئے جائیں گے۔کلاسیں طلباء و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ لئے جائیں گے۔اور طالبات کے لئے فی میل سٹاف فراہم کیا جائے گا۔اے پی ایس کا بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد طلباء کو اپنی بلڈنگ میں شفٹ کئے جائیں گے۔انھوں نے قبائلی عمائدین اور عوام پر زور دیا کہ وہ علاقے میں تعلیم عام کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ علم حاصل کئے بغیر نہ رہ جائے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…