اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کے پاس دلائل ختم ہوں تو ہاتھ اٹھاتے ہیں حکمران بری طرح پھنس چکے دلدل میں ڈوب جائیں گے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے وہ بچ نہیں سکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارا موقف یہ تھا کہ ہمیں بولنے کا موقع دیا جائے۔ شاہد خاقان نے آکر گالیاں دیں ۔
شاہد خاقان اور دیگر ارکان نے شاہ محمود کو ڈرایا دھمکایا جب شاہ محمود تقریر کر رہے تھے تو حکومتی ارکان لقمے دے رہے تھے۔ حکومتی ارکان نے جمعرات کو اسمبلی میں جو کچھ کیا اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھنے والے بے حس ہو گئے ہیں حکومتی اراکین کے پاس دلائل ختم ہوں تو ہاتھ اٹھاتے ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے وہ بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا مجھ پر کسی نے بزدلوں کی طرح پیچھے سے ہاتھ مارا ۔ سپیکر سارا معاملہ دیکھ رہے تھے وہ کیوں خاموش رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بری طرح پھنسے ہیں وہ دلدل میں ڈوب جائیں گے۔ احتجاج ہامرا جمہوری حق ہے ۔ نعرے گزشتہ اجلاس ، خورشید شاہ کی تقریر کے دوران بھی لگے حکومتی ارکان میں وزیراعظم سے سوال کرنے کی جرات نہیں ۔