اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو بھارتی فوج کے نئے نئے انکشافات سامنے آتے ہی رہتے ہیں مگر اس بار کچھ ایسی باتیں منظر عام آئی ہیں کہ آپ جان کر یقین نہیں کریں گے ۔ نجی ٹی وی نیو چینل کے مطابق خاص و عام سب کے لیے 2500 روپے میں بھارتی فوج میں شمولیت کا اعلانِ عام بھارتی اخبار نے اپنی ہی ”سینا“ کا پول کھول دیا۔
بھارتی فوج کے صرف دعوے ہی جھوٹے نہیں بلکہ اس کے اکثر افسران اور اہلکاروں کے یونیفارم، بیجز اور میڈلز بھی نقلی ہیں۔بھارتی فوج کی وردیوں پر لگنے والے بیجز 40 سے 180روپے میں بازار سے باآسانی دستیاب ہیں۔بھارتی فوج کا یونیفارم، نقلی بیجز اور نقلی میڈلز کا مکمل سیٹ کوئی بھی شخص صرف 2500 روپے میں حاصل کرسکتا ہے۔ اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کی اپنے افسران کو میڈلز فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اکثر اہلکار بیجز بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔