پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور آسٹریلیا آخری ون ڈے ،تیاریاں مکمل، میچ کس وقت شروع ہوگا؟ٹیم میں اہم تبدیلیاں،کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

ایڈیلیڈ (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے (آج)جمعرات کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔آسٹریلیا کو سیریز میں3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح8بجکر20منٹ پر ہو گا، ایڈیلیڈ اوول کا میدان پاکستان کیلئے زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔ قومی ٹیم یہاں حریف کے خلاف سات میں سے چھ ون ڈے ہار چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں بہتری کیلئے آخری ون ڈے میں جیتنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے(آج)جمعرات کو ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہورہے ہیں قومی ٹیم کے میچ جیتنے کی صورت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے پوائنٹس برابرہوجائیں گے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں نوے پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس کے برابر ہوجائیں گے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ایک روزہ سیریز میں پاکستان فتح یاب ہو کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے ۔کینگروز کے خلاف ہونے والے آخری میچ میں جنید خان کی جگہ راحت علی یا وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کر کٹ ٹیم نے آخری ون ڈے کی تیاری کیلئے ایڈیلیڈ اوول میں بھرپورپریکٹس سیشن کیا، فیلڈنگ اوربولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ مختلف جسمانی ورزشیں کیں اور فٹ بال بھی کھیلا۔ کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ گزشتہ میچ میں جوکچھ ہوا اسے بھول کرنئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے 11کھلاڑی یہ ہونگے۔ اظہرعلی(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان(وکٹ کیپر) عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی،جنید خان۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…