اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کا میٹرو بس ٹریک غیر محفوظ ہو گیا ، بائیس کروڑ روپے خرچ کر کے لوہے کے جنگلے لگے ، شہریوں نے جگہ جگہ سے توڑ کر سڑک پار کرنے کا راستہ بنا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بس ٹریک محفوظ بنانے کے لیے 22 کروڑ روپے خرچ کئے گئے لیکن نتیجہ کچھ بھی نکلا ،
عوام نے حفاظتی جنگلے توڑ کر سڑک پار کرنے کے راستے بنالیے ، گاڑیوں کے بیچ لہراتے بل کھاتے شہریوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے باجود حکام کارروائی سے بیزار نظرآنے لگے ،اسلام آباد میں میٹرو بس کے روٹ پر پہلے دو فٹ اونچی دیوار بنی ، پھر لوہے کی باڑ لگائی گئی لیکن پیدل چلنے والوں نے چند گز دور میٹرو سٹیشن کے ذریعے سڑک کراس کرنے کے بجائے جنگلے ہی توڑ دئیےجبکہ دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے ملتان میں بھی میٹرو بس کا افتتاح کیاگیا ہے ۔ اب اس کا حال کیا ہوگا ؟ اللہ ہی جانے ۔