بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

طویل عرصے بعد پہلی بار خلیجی ریاستوں میں چین کے جنگی بحری جہازپہنچ گئے،کھلبلی مچ گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)چین نے چھ سال کے بعد پہلی مرتبہ خلیجی عرب ریاستوں میں اپنے جنگی بحری جہاز بھیج دیئے۔مبصرین نے چین کی اس فوجی نقل وحرکت کو اس بات کا اشارہ قرار دیا ہے کہ وہ عالمی امور میں بڑے کردار کا خواہاں ہے۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تین جنگی بحری جہاز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پہنچے ان میں ایک گائیڈڈ میزائل جنگی جہاز بھی شامل ہے۔

اس سے پہلے ان جہازوں نے سعودی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا تھا۔چینی بحریہ کے جہاز معمول کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کی جانب جاتے رہتے ہیں اور اس کے جنگی بحری جہاز بھی یمن اور صومالیہ کے ساحلی علاقوں میں بین الاقوامی پانیوں میں گشت کررہے ہیں اور وہ بحری قزاقوں کے خلاف بین الاقوامی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔تاہم چینی بحری جہاز خلیجی ریاستوں میں کم کم ہی جاتے ہیں کیونکہ وہاں امریکا اور برطانیہ کے بحری اڈے موجود ہیں۔ چینی بحری جہاز قبل ازیں 2010ء میں خلیجی ملکوں میں گئے تھے اور وہ 2014ء میں پہلی مرتبہ ایران کی بحری حدود داخل ہوئے تھے اور وہاں انھوں نے ایران کی بحری افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ جنگی مشقیں کی تھیں۔چین مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تیل کا بڑا خریدار ملک ہے لیکن وہ اس خطے کی سفارت کاری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل چار دوسرے مستقل رکن ممالک امریکا ،برطانیہ ،فرانس اور روس کی طرح دخیل نہیں ہے۔ تاہم اب وہ سفارت کاری کے میدان میں بھی زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

خاص طور پر شام میں جاری بحران اور یمنی بحران کے پرامن حل کے ضمن میں اس نے بھی اپنے طور پر کردار ادا کیا ہے۔چین کے ایک سینیر سفارت کار کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو چین عالمی قیادت کا کردار نبھانے پر مجبور ہو سکتا ہے

۔بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں امریکا پہلے کا وعدہ کیا ہے۔ایسے میں چین کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…