بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے امریکہ کو جھٹکا دیدیا،حیرت انگیز منصوبہ منظر عام پر،چین کی شمولیت بھی متوقع

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (آئی این پی) نیوزی لینڈ بارہ ممالک کی ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی ) کیلئے پلان بھی پر کام کررہا ہے جس کا مقصد بحرالکاہل کے ان 12ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے ، توقع ہے کہ چین بھی ان میں شامل ہو جائے گا ،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بارہ ملکی ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی ) سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کے بعد یہ ضروری نہیں ہے کہ دیگر گیارہ ممالک بھی پیچھے ہٹ جائیں بلکہ ہم نے اس کا ایک تبدیل شدہ پلان بی پیش کردیا ہے ، نیوزی لینڈ کی حکومت نے گذشتہ سال اس سلسلے میں ایک قانون پاس کیا تھا جس کے مطابق حکومت کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ ٹی ٹی پی معاہدے پر دستخط کر دے جس پر گذشتہ فروری میں آکلینڈ میں دستخط کر دیئے تھے ۔ان خیالات کا اظہار نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سب سے پہلا امریکہ تجارتی پالیسی ہمارے مفاد میں نہیں ہے اور ہم طویل المدت معاملات میں امریکی مفادات کی وکالت نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے واضح طورپر اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے ، اس لئے ہم پلان بھی پر کام کررہے ہیں ،یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے جاپانی وزیر اعظم نے جب وہ آسٹریلیا کے دورے پر تھے تو انہوں نے امریکہ کے بغیر ٹی پی پی کے بارے میں مثبت بیان جاری کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان یہ تجارت کے فروغ کیلئے ایک اہم معاہدہ ہو گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…