لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں یوں تو بہت سے صحافی ہیں جنہیں اللہ نے وہ عزت و مقام دیا جس کی خواہش بڑے بڑے لوگ کرتے ہیں مگر سہیل وڑائچ کے حصے میں جو عزت و احترام آئی وہ انہیں کا خاصہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر ان کے پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ کو جس قدر پزیرائی ملی اس میں جہاں
ان کے صحافتی قد کا ہاتھ ہے وہیں ان کا معروف جملہ ’’کیا یہ کھلا تضاد نہیں ‘‘ عوام و خواص میں بے حد پسند کیا گیا ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل وڑائچ نے اپنا جیو اور جنگ گروپ کے ساتھ 32سالہ سفر کا راستہ تبدیل کرتے ہوئے دنیا نیوز کا راستہ اختیار کر لیا ہے ۔ انہوں نے جیو نیوز کیوں چھوڑا؟ ابھی اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ نئے چینل میں انہیں کیا عہدہ دیا گیا ہے ؟یہ بھی ابھی پوشیدہ ہے۔