واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی گرجا میں منعقد مذہبی تقریب میں غور سے قرآن کریم کی تلاوت سنتے رہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، ان کی اہلیہ ملانیا اور ٹرمپ کے نائب مائیک پینس نے ہفتے کی صبح واشنگٹن میں صدارتی رواج کے طور پر بڑے قومی گرجا میں منعقد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے۔ اس دوران جب قرآن کریم کی تلاوت کی گئی تو صدر ٹرمپ غور اسے غور سے سنتے ہوئے نظر آئے۔تقریب کے بعد ٹرمپ امریکی انٹیلی جنس کی ایجنسی سی آئی اے کے صدر دفتر روانہ ہو گئے۔