کراچی(این این آئی)امریکہ سے درآمد کئے جانے والے 55لوکوموٹیوزمیں سے پہلی کھیپ جو کہ 7لوکوموٹیوز پر مشتمل ہے کل(پیر)کراچی پہنچ جائے گی۔ لوکوموٹیوز کی آمدپر تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ساخت کے لوکوموٹیوز 4 ہزار ہارس پاور ہیں
اور انہیں ساہیوال پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ بقایا48لوکوموٹیوز کی ترسیل بھی رواں سال ہی ہوگی کی جائے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز فریٹ کے شعبے پرخصوصی توجہ دے رہاہے۔ تاکہ ریلوے اپنی آمدن میں اضافہ کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کی بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لیے کام کرسکے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل ریلوے 100روپے کمانے کے لیے 240روپے خرچ کررہا تھا اور اب ہم 114روپے خرچ کرکے 100روپے کماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے لوکوموٹیوز کے ساتھ ریلوے کی آمدن میں اضافہ اور خسارے میں مزید کمی ہوگی۔