پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی اور پیپلزپارٹی،ملتان جلسے میں کون اعلان کرنے والا ہے؟خبررساں ادارے نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں انٹری کام کر گئی،(ق) لیگ کے سینئر نائب صدر و سابق رکن اسمبلی سید عرفان گردیزی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی راں برادران کابھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، نتاشہ دولتانہ اور شوکت بسرا نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر (ق)لیگ پنجاب کے نائب صدر اوربہاولپور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی عرفان گردیزی نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں 10 مارچ کو ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر مرکزی وصوبائی رہنما پارٹی سے ناراض ہونے ،پارٹی کو چھوڑ کر جانے اور دیگر اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کیلئے کوشاں ہیں ۔ اسی کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ارشد راں اور عباس راں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق راں برادران بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد پر باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے اب یہ نتائج حاصل کرنے تک جاری رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا احساس ہے، تخت رائیونڈ نے تمام وسائل لاہور پر لگا دیئے ہیں ،جنوبی پنجاب کے شہر شہر گاؤں گاؤں جاؤں گا جہاں جلسے بھی ہوں گے ۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے نجات دلوائیں گے۔جنوبی پنجاب کے کسان، مزدور، مظلوم عوام میرا ساتھ دیں مل کر تخت رائیونڈ کا خاتمہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شریف برادران ایسے منصوبے بنا رہے ہیں جن سے عوام کو نہیں ان کی ذات کوفائدہ ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وسطی پنجاب کے ذمہ داران نے ملاقات کر کے حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے پروگراموں سمیت
پارٹی کے تنظیمی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،

جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے حکومت کیخلاف لاہور تا فیصل آباد ریلی کے انعقاد اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے کامیاب ریلی اور جلسے کے انعقاد پر رہنماؤں کو شاباش دی ۔

بتایا گیا ہے کہ احتجاجی تحریک کے آئندہ کے پروگراموں کے لئے تجاویز زیر بحث آئی ہیں جن پرمشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ حکومت مخالف تحریک کو مرحلہ وار عروج پر لیجایا جائے گا جس کے لئے بلاول بھٹو نے کارکنوں کو فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

ملاقات میں انٹر ویوز کے بعد مختلف عہدیداروں کے چناؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کے نوٹیفکیشن جلد جاری کر دئیے جائیں گے جبکہ رہ جانے والے ڈویژنز کے انٹر ویو بلاول بھٹوزرداری کے دورہ امریکہ سے واپسی پر منعقد کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…