اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

20ارب روپے کا قرضہ 18ارب روپے کاصرف سود ،اہم صوبے نے حد ہی کردی،حیرت انگیزدعویٰ

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 20ارب روپے کا قرضہ ورلڈ بینک سے 18ارب روپے کے سود پر لیکر صوبے کو مقروض بنا دیا ہے سابق سیکرٹری فنانس نے معاہد ے پر اعتراضات لگا کر معاہدہ دستخط کرنے سے یکسر انکار کر دیا تھا لیکن خلاف قانون فنانس کے بجائے دوسرے محکمے نے اس معاہدے پر دستخط کردےئے گئے ہیں جس نے ہماری نسلوں کو ورلڈ بینک کے قرضے میں جکڑ دیا ہے ،

یہ بات انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مربوطی پانی کے وسائل کے 20ارب روپے کے منصوبے کیلئے ورلڈ بینک نے بلوچستان حکومت کو یہ رقم فراہم کرنے کیلئے 18ارب روپے کی سود کی رقم طلب کی تھی لیکن محکمہ خزنہ نے اتنے بڑے سودی رقم کے حصول سے انکار کرتے ہوئے اس کو صوبے کا مالی نقصان کروایا انہوں نے کہا کہ یہ انکار ہونے کے باوجود ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے اس منصوبے پر نہ صرف دستخط کر دیے گئے بلکہ رقم بھی حاصل کی گئی ہیں جس نے سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ اس غریب صوبے کیلئے اتنی مہنگے قرضے لینے کی کیا ضرورت تھی کہ جس کی مد میں صوبہ ایک طویل عرصے تک نہ صرف مقروض رہے گا بلکہ 20ارب روپے کے بدلے میں 38ارب روپے ادا کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ صوبے میں قوم کے محبت کے دعویداروں کی حکومت ہے جبکہ قوم کو قرضوں تلے دھبا دیا گیا ہے جس کو ادا ئیگی صوبے کی عوام کی رقم سے ہو گی انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ فنانس کومنصوبہ ختم کرنے کا حکم دیں تاکہ صوبہ قرضوں کی بوجھ سے آزاد ہو ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…