ڈیوس(آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ این ایس جی کوئی الوداعی گفٹ نہیں جو ہر کوئی بانٹتا پھیرے اس معاملے پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،گلوبیلائزیشن ایک دو دھاری تلوار ہے سب کو محتاط رہنا ہو گا، عالمی معیشت ایک سمندر کی طرح ہے جس میں سب کا حصہ ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ڈیوس میں چین کے صدر شی جن پنگ نے ورلڈ اکانومک فورم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو این ایس جی گروپ میں شامل کرانے کی امریکی کوششوں پر امریکی انتظامیہ کو خبردار کیا اور کہا کہ این ایس جی کوئی الوداعی گفٹ نہیں جو ہر کوئی بانٹتا پھیرے۔ اس معاملے پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا دنیا کے مسائل کے لیے گلوبیلائزیشن کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیںیہ ا یک دو دھاری تلوار ہے سب کو محتاط رہنا ہو گا۔ چینی صدر نے کہا شامی مہاجرین کی وجہ سے عالمی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے ٹرمپ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چین معیشت میں کسی کا مقابلہ کرنا نہیں چاہتا۔ معاشی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہو گی۔ عالمی معیشت ایک سمندر کی طرح ہے جس میں سب کا حصہ ہے۔