لاہور( این این آئی) شعبہ امراض چشم لاہور جنرل ہسپتال میں قرینہ کی تبدیلی کے جدید اور منفردآپریشن سے اندھے پن کا علاج شروع کر دیا گیاہے ، ابتدائی طور پر پہلے کیس کے جملہ اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور معا لجین نے برداشت کئے ،کلاس پنجم کی طالبہ علشبہ کے کامیاب آپریشن پر بچی کے والدین اور عزیز و اقارب نے سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر عبدالحئی اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ امراض چشم یونٹ نمبر II کے انچارج پروفیسر عبدالحئی نے پتلی کی تبدیلی کا آپریشن جو DSEK کے نام سے معروف ہے پاکستان میں پہلی بار کیا – کوٹ عبدالمالک کے رہائشی حبیب کی 12 سالہ بیٹی علشبہ اس آپریشن سے فائدہ اٹھانے اور صحت یابی حاصل کرنے والی پہلی مریضہ ہے۔
اس آپریشن کے تمام اخراجات بشمول سری لنکا سے پتلی کی دستیابی ،FEMTO LASER سے پتلی کی تیاری اور جنرل ہسپتال میں آپریشن کے لئے اٹھنے والے تمام تر اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور شعبہ امراض چشم یونٹII میں تعینات ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت برادشت کئے ۔ اس ضمن میں پروفیسر عبدالحئی نے بتایا کہ یہ ایک جدیدطریقہ آپریشن ہے جس سے پتلی کی بیماریوں کے سبب ہونیوالے اندھے پن کا علاج معالجہ پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا ہے او راللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ اعزاز لاہور جنرل ہسپتال کے حصے میں آیا ہے ۔
آنے والے دنوں میں ہم مزید جدید طریقہ علاج سے پاکستانیوں کی آنکھوں کا نور واپس لانے میں کامیاب ہوں گے ۔بچی کے کامیاب آپریشن پر اس کے والدین اور عزیز و اقارب نے ہسپتال انتظامیہ اور معا لجین کونہ صرف دعایں دیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ ان کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ان کی بیٹی اندھے پن سے بچ جائے گی ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ اور امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے شعبہ امراض چشم کی اس اہم کامیابی پر تمام سٹاف بالخصوص پروفیسر عبدالحئی کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آنے والے ماہ و سال میں ادارہ کی نیک نامی میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال ہر شعبے میں ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے اور جدید تحقیق اور ڈاکٹرز کی محنت و دلچسپی کی وجہ سے مریضوں کے لئے ماڈرن طریقہ علاج کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان میں پہلی بار اندھے پن کا علاج شروع۔۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
-
موٹروے زیادتی کیس: مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا
-
بلوچستان: پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
-
شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کےہلاکت کی فوٹیج سامنے آ گئی
-
سستا پیٹرول سکیم میں ایک ساتھ 4000 روپے، موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری
-
موٹروےزیادتی کیس: ’’سزائے موت کے بعد کوئی نہیں کہے گا خاتون رات کو وہاں کیا لینے آئی‘‘
-
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
دینی راستہ اختیار کرنے کے باوجود طلاق ہونے پر سارہ چوہدری کا ردعمل وائرل
-
18سالہ گھریلوملازمہ اجتماعی زیادتی ، اسقاط حمل کےدوران ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت، والد نےمعاملہ مشکو...
-
سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا دیا گیا
-
آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ میں تین افراد جاں بحق
-
امریکا اور اتحادی ممالک نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کر دی
-
اسلام آباد،3بچوں کی ماں کی پلازے کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی
-
امریکی حملوں کے بعد ایران متحرک، پاکستان سمیت 6 ممالک کو جوابی کارروائیوں سے آگاہ کردیا



















































