جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

ایک چائنہ پالیسی کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو ۔۔۔ اوباما نے واضح پیغا م دیدیا

datetime 19  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر براک اوباما کے ایک اعلیٰ معاون نے موجودہ انتظامیہ کے اس موقف کو دوہرایا ہے ایک چین پالیسی پر بات چیت نہیں ہو سکتی ، اس مسئلے کو دوبارہ چھیڑنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو گی ، اس پالیسی پر بات چیت اس لئے بھی نہیں ہو سکتی کہ پاک چین تعلقات کا تمام تر انحصار اور بنیاد ایک چین پالیسی پر ہے جو شنگھائی اعلامیے اور سفارتی تعلقات کے دوبارہ قیام کی بنیاد ہے ، اوباما کے قومی سلامتی کے نائب مشیر بین راہوڈس ان خیالات کا اظہار یہاں ایک بریفنگ میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک چین پالیسی ایک ایسا معاملہ ہے جس پر دونوں بڑے ملک ایک معاہدے کی صورت میں پہنچے تھے اور جس کے فریم ورک کے تحت ہم ہر کام کرتے ہیں۔یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وال سٹریٹ جنرل کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک چین پالیسی پر بات چیت ہو سکتی ہے اور وہ اس کے مکمل طورپر حامی نہیں ہیں ،
ٹرمپ کے ان ریمارکس کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ون چین پالیسی پر بات چیت نہیں ہو سکتی اور یہ چین امریکہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے ، گذشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ کی آئندہ انتظامیہ کو اس مسئلے پر نئی اپروچ اختیار کرنے پر انتباہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی مہم خطرناک اور عدم استحکام کا باعث بنے گی ، یہ خطرناک ہے کہ تائیوان کا مسئلہ اس وقت فلش پوائنٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس طویل المیعاد پالیسی میں تبدیلی سے کوئی فائدہ نظر نہیں آتا ، چین کسی بات پر مذاکرات کرنے نہیں جا رہا ،اس لئے مجھے یقین نہیں ہے کہ اس قسم کے مسائل کو اٹھانے کا مقصد کیا ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…