پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ترقی کی دوڑ میں پاکستان اور بھارت کس پوزیشن پر؟،ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ،حیرت انگیزانکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )پاکستان نے ترقی کی دوڑ میں بھارت کو مات دیدی۔دی ایشین ایج اخبار کے مطابق بھارت ورلڈ اکنامک فورم کی رینکنگ میں پاکستان اور چین سے پیچھے ہے۔معاشی نمواور ترقی سمیت دیگر معاشی اعشاریوں پر مشتمل ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ 2017ڈیووس میں جاری کر دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی 79نمو پذیر معیشت میں پاکستان52 ویں جبکہ بھارت 60ویں نمبرپر ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی آئی کا انحصار 12ترقیاتی اعشاریوں پر ہے

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کو جامع طریقے سے مانپنے کے لئے جی ڈی پی گروتھ کے علاوہ اشتمال مربوط مساوات اور استحکام کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔لیتھونیابڑھتی معاشی طاقتوں میں سرفہرست ،آذربائیجان دوسرے اور ہنگری تیسرے نمبرپر ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بہت سے پڑوسی ممالک کی نسبت بھارت معاشی بڑھوتری میں پیچھے ہے۔یہاں چین کو رینکنگ میں15ویں،نیپال کو27ویں،بنگلہ دیش36ویں اور پاکستان کو 52ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔دو برک ممالک روس اور برازیل 13ویں اور 30ویں نمبر ہے

رپورٹ کے مطابق پولینڈ،رومانیہ،یوراگوئے،لٹوانیا،پانامہ،کوسٹاریکااور چلی فہرست پر آخرمیں براجمان ہیں۔بیشتر ممالک بیک وقت معاشی گروتھ کے مواقع ضائع جبکہ عدم مساوات کوکم کر رہے ہیں کیونکہ پالیسی سازوں کی رہنمائی کرنے والے بڑھوتری کے ماڈل اور پیمائش کے ذرائع کو ازسر نو مفید طریقے سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…