جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

بلوچستان کیلئے روس سے نئے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

کوئٹہ ،ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے ایک روسی کمپنی سے ہیلی کاپٹرخریدنے کے معاہدے کوحتمی شکل دے دی ہے جبکہ روسی کمپنی فروری میں یہ ہیلی کاپٹرصوبائی حکومت کے حوالے کرے گی ۔روسی نشریاتی ادارے تاس کے مطابق روس کی کمپنی اوربلوچستان کی حکومت کے درمیان پہلے سول معاہدے کے تحت ایک ایم آئی 171ہیلی کاپٹرکی خریدوفروخت کامعاہدہ طے پایاہے اوریہ روسی کمپنی ’’رشین ہیلی کاپٹرز‘‘اس ہیلی کاپٹرکی قیمت ایک کروڑ52لاکھ ڈالروصول کرے گی ۔

ادھربلوچستان حکومت کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ اس ہیلی کاپٹر کو سفری سہولیات ، ہنگامی حالات میں سامان کی ترسیل اور طبی امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گےاوریہ ہیلی کاپٹروی آئی پیزکے استعمال میں بھی لایاجائے گا۔روس کی ہیلی کاپٹربنانے والی کمپنی کے ایک عہدیدارنے کہاہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ اس طرح کے سازوسامان کی فروخت جاری رہے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…