جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عام آدمی ہوں مجھے بدنیتی کی بناءپر پارٹی سے نکالا گیا‘جاوید نسیم

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن ایم پی اے جاوید نسیم نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی والدہ کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا گیا۔ جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں لیکن ضمیر فروش نہیں ، عسکریت پسند متحدہ میں نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں موجود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے باغی ایم پی اے جاوید نسیم کے حامیوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جاوید نسیم کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں عام آدمی قراردیا۔ اس موقع پر ایم پی اے جاوید نسیم بھی وہاں پہنچے اور کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پریس کلب کے سامنے سڑک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم پی اے جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ وہ غریب آدمی ہیں اور ملک کے 98 فیصد غریبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ضمیر فروش نہیں اسی لئے سینیٹ انتخابات میں انہوں نے ووٹ ہی نہیں ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ووٹ ڈالتے تو انہیں کہا جاتا کہ وہ بک گئے ہیں۔ اس لئے انہوں نے ووٹ ہی نہیں ڈالا۔ جاوید نسیم نے الزام عائد کیا کہ ان کی والدہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ عسکریت پسند متحدہ میں نہیں بلکہ پی ٹی ا?ئی میں ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے کو پتہ نہیں کہ میں عام آدمی ہوں مجھے بدنیتی کی بناءپر پارٹی سے نکالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا باپ بھی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے اس حوالے سے قانونی جنگ لڑنے کا بھی اعلان کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…