نیویارک(آئی این پی )امریکیوں نے پاکستان میں امن امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیدیا۔امریکن بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ صرف 8 فیصدامریکی کمپنیوں نے پاکستانی پالیسیوں کوغیراطمینان بخش قراردیا،زیادہ ترامریکی کمپنیوں کاپاکستان میں کاروباری ماحول پراعتماد کااظہار کیا ہے،78فیصدامریکی کمپنیاں پاکستان میں اگلے12 ماہ میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے۔کاروباری ماحول اطمینان بخش ہے،85 فیصدکمپنیوں کاپاکستان سے متعلق خیال مثبت ہے، ایک سال پہلے65 فیصد امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاکہاتھا۔