اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یادش بخیر کہ چند روز قبل ہم نے سعودی عرب کی ایک خاتون کی درد بھری داستان اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں ایک سعودی شوہر اور اس کی شامی بیوی کا تذکرہ تھا ۔ سعودی شوہر نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شامی بیوی سے اس کی بیٹی کو چھین لیا تھا جس پر اس کی اہلیہ نے بے حد افسردہ ہو کر حکام بالا سے درخواست کی کہ اسے انصاف دلا یا جائے ۔
اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی باپ کی جانب 9ماہ کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے اور اس کی گرفتاری کے بعد اسکی متعلقہ شامی بیوی کو چھوٹی بچی کو ملایا گیا تو انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔بچی کو کئی ماہ بعد گود میں اٹھاتے ہی ماں کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب جاری ہوگیا۔متاثرہ ماں نے سوشل میڈیا صارفین اور مکہ کے گورنر کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے آج اس کی بیٹی اس کی گود میں تھی ۔وزارتِ داخلہ کے اہلکاروں کا کہناہے کہ وہ بچی کے کاغذات تیار کر رہے ہیں ۔جبکہ متاثرہ خاتون کو قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔