جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

جلد پورا یورپ مسلمان ہو جائے گا،اٹلی کے آرچ بشپ نے دنیامیں ہلچل مچادی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

روم (آئی این پی )اٹلی کے آرچ بشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک جلد مسلمان ریاستوں میں تبدیل ہوجائیں گے، مسیحیوں کی حماقت کی وجہ سے آئندہ چند سال میں یورپ میں ہر کوئی اسلام قبول کر لے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھولک چرچ کے اہم اطالوی آرچ بشپ مونسگنر کارلو نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی سمیت یورپی ممالک میں جلد مسلمان اکثریت میں ہوجائیں گے۔

آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں کا ایمان کمزورہو چکا اور آج کل چرچ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی ہرطرح سے زوال کا شکارہیں، ان کا اخلاقی اور مذہبی انحطاط اسلام کے حق میں ہے۔مسیحیوں کی حماقتوں کی وجہ سے آئندہ چند برسوں ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا۔ سیکولرازم کے سبب کیتھولک عیسائیت میں کمی آرہی ہے، مسلمان تارکین کی بڑھتی تعداد یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کا سبب ہے۔کیتھولک چرچ نے حال ہی میں اٹلی آنے والے مسلمان تارکین وطن کی مالی امداد بھی کی۔ کارلو نے کہا کہ اٹلی میں ستر کی دہائی میں صرف دوہزار مسلمان تھے۔ آج بیس لاکھ سے بھی زائد ہیں۔ اٹلی اور یورپ میں مسلمانوں کی جلد اکثریت ہوجائے گی۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…