جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روٹی ہے نہیں لیکن ’’تھر‘‘ جدید ترین ٹیکنالوجی میں بازی لے گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر(مانیٹرنگ ڈیسک)تھر کے کوئلے سے کان کنی اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے وطین ٹیلی کام کے اشتراک سے تھر کے علاقے میں پاکستان کا پہلا انٹرنیٹ ویلیج قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے جہاں وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تھر کے شہریوں کو جدید دنیا سے منسلک کرنے اور ڈیجیٹل سہولتوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے اس منفرد سہولت کا اعلان تھر بلاک ٹو میں خصوصی پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا جس سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ اور وطین ٹیلی کام کے سربراہ رضوان تیوانہ نے خطاب کیا۔
شمس الدین شیخ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تھاریو ہالیپوٹو اور سنہری دارس نامی دیہات کو وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اور ان دیہات کے مکین 3 ایم بی اسپیڈ سے مستفید ہوسکیں گے، دوسرے مرحلے میں تھر کول بلاک ٹو میں واقع تمام اسکولوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کی جائیگی تاکہ ہماری میزبان کمیونٹی کے بچے بھی شہروں کے بچوں کی طرح اکیسویں صدی کے ڈیجیٹل عہد میں داخل ہوسکیں۔ شمس الدین شیخ نے بتایا کہ آگے چل کر تھر بلاک ٹو کے تمام علاقے کو مفت انٹرنیٹ سہولت دی جائیگی جس کے لیے ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ کی سہولت ایس ای سی ایم سی کی جانب سے مقامی آبادی کے لیے کی جانے والی سماجی خدمات کے علاوہ ہوگی، سماجی خدمات کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت مقامی آبادی کو معیاری تعلیم، جدید طبی سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا کی جائے گی اور 10ہزار کے قریب مقامی آبادی ان منصوبوں سے براہ راست مستفید ہوگی، اس کے علاوہ مقامی افراد کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اسکالرشپس اور ٹرینی انجینئرزکے طور پر منصوبے سے وابستہ کیا جائے گا۔
وطین ٹیلی کام کے سربراہ رضوان تیوانہ نے کہا کہ تھر بلاک ٹو تک انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے خصوصی فائبر آپٹک کیبل بچھائی گئی ہے جو آسان کام نہیں تھا، ایس ای سی ایم سی کے ساتھ شراکت کو آگے بڑھاتے ہوئے تھر کول بلاک ٹو اور دیگر دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی ممکن بنانے کیلیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…