ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی سکیم کھربوں روپے کا کالا دھن کیسےسفید کیا جائے گا؟

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ایمنسٹی اسکیم کی تیاری کرلی گئی ہے۔ کیش، بنگلہ، لگژری گاڑیاں، زیور، زمین، ملکی و غیر ملکی جائیداد سمیت ہر قسم کا کالا دھن سفید ہو سکے گا ۔ حکومت کو چھ ماہ میں پچاس ارب روپے سے زیادہ آمدن کی امید ہے ۔ناکام ایمنسٹی اسکیموں کے بعدایک اور ایمنسٹی اسکیم لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔مجوزہ اسکیم کے تحت 6 ماہ میں پانچ سے دس فیصد ٹیکس دیں اور کالا دھن سفید کرائیں۔
پاکستان کے بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 500 ارب ڈالر ہے جبکہ 200 ارب ڈالر صرف سوئس بینکوں میں ہیں۔ملک کے اندر بلیک اکانومی کا حجم 3000 ارب روپے سے زیادہ ہے۔اس اسکیم سے حکومت کو پچاس ارب روپے سے زیادہ آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔تاجر تنظیمیں مجوزہ اسکیم کی حامی ہیں۔سیاسی جماعتوں کے خیال میں مجوزہ اسکیم کی حیثیت این آر او سے زیادہ نہیں ۔موجودہ حکومت اس سے پہلے بھی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اور رئیل اسٹیٹ شعبے سمیت چار ایمنسٹی اسکیموں کا اعلان کر چکی ہےجن سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…