اسلام آباد( آن لائن)سعودی عرب کےشاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادہ محمد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سعودی شاہی خاندان نے ان کے ہفتہ کو ہونےوالے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔شاہی خاندان کے بیان کے مطابق شہزاد ہ کی نمازہ جنازہ آج بعد از نمازعصر مکہ کی جامعہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔