اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

چین کی ایک اورزبردست پیشکش،پاکستان کے بڑے شہرمیں ’’لائٹ ریل ٹرانزٹ ‘‘ منصوبہ منظرعام پر

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

بیجنگ/اسلام آباد(آئی این پی) لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل نے پاکستان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’’لائٹ ریل ٹرانزٹ ‘‘ منصوبہ بنانے کی پیشکش کردی، منصوبے سے ایک گھنٹے میں اوسطا 8ہزار سے 20ہزار تک افراد سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے،منصوبے کو جڑواں شہروں میں 4ٹریکس میں تقسیم کیا جائے گا ،اورنج لائن ٹریک بھارہ کہو سے کشمیر ہائی وے کے راستے اسلام آباد ایئرپورٹ ،بلیو لائن کچہری چوک راولپنڈی سے اسلام آباد ایکسپریس وے سے زیروپوائنٹ ، گرین لائن ٹریک کچہری چوک راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ سے ہوتا ہوا نائنتھ ایونیو تک جائے گا جبکہ ریڈ لائن ٹریک صدر سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس کی صورت میں پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل نے اسلام آباد کے ترقی ادارے سی ڈی اے کو شہر میں جدید طرزکا ماس ٹرانزٹ سسٹم بنانے اور لائٹ ریل ٹرانزٹ منصوبے کی پیشکش کی ہے ۔نورنکو انٹرنیشنل کمپنی اس سے قبل لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کررہی ہے ۔ گزشتہ روز کمپنی کے ایک وفد نے سی ڈی اے کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور وفاقی ترقیاتی ادارے کے شعبہ منصوبہ بندی کے ممبر اسد محبوب کیانی اور دیگر حکام کو ماس ٹرانزٹ اور لائٹ ریل ٹرانزٹ منصوبے پر بریفنگ دی ۔وفد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید طرز کے ٹرانسپورٹ منصوبہ قائم کرنے کی پیشکش کی ۔

کمپنی کے حکام نے لائٹ ریل ٹرانزٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لائٹ ریل ٹرانزٹ کے ذریعے ایک گھنٹے میں 8ہزار سے 20ہزار تک افراد سفر کر سکیں گے جبکہ ایک یونٹ میں 350سے700 تک مسافروں کی گنجائش ہوگی ، گاڑی کی سپیڈ80کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی تاہم اسے 20سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا ۔منصوبے کی تعمیر میں ایک کلومیٹر کے ایریے پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی جو بہت زیادہ نہیں ہے ،منصوبے کو جڑواں شہروں میں 4ٹریک میں تقسیم کیا جائے گا ،اورنج لائن بھارہ کہو سے کشمیر ہائی وے کے راستے اسلام آباد ایئرپورٹ جائے گی ، ریڈ لائن راولپنڈی میں صدر کے علاقے سے اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ تک جائے گی ،بلیو لائن کچہری چوک راولپنڈی سے اسلام آباد ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی زیروپوائنٹ جائے گی جبکہ گرین لائن کچہری

چوک راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ سے ہوتی ہوئی نائنتھ ایونیو تک جائے گی ۔چینی کمپنی کے حکام نے سی ڈی اے افسران کو بتایا کہ ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے کے طور پر پہلے ہی تعمیر ہوچکی ہے جبکہ پشاور موڑ سے G-13میٹرو بس کا اعلان وزیراعظم نوازشریف چند روزقبل کر چکے ہیں جو اورنج لائن کا ایک حصہ ہے تاہم ابھی گرین لائن اور بلیو لائن کے روٹس کیلئے فیصلے کا انتظار ہے ۔واضح رہے کہ چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل ریلوے کے شعبہ اور اربن ریل ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں کی تعمیر کرتی ہے۔ دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی اے ممبر پلاننگ اسد محبوب کیانی نے کہا کہ آج کی میٹنگ تعارفی تھی اس میں ابھی تک کوئی بھی ایسی بات فائنل نہیں ہوئی جسے میڈیا سے شیئر کیا جا سکے ،حکومت اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانا چاہتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…