اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی وطن واپسی پر فول پروف سیکیورٹی دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کو 9فروری تک پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قراردیاجائے گا،
پرویزمشرف وکیل کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دی کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں،سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا،پروسیکیوٹر نے کہاکہ وزارت داخلہ پہلے ہی پرویز مشرف کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کراچکی ہے