نیلم (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیرکے علاقے وادی نیلم میں لائن آف کنڑول کے قریب کھلونابم پھٹنے سے 4بچے شدید زخمی ہوگئے جن کوتشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ وادی نیلم میں کھلونابم پھٹنے کایہ چوتھاواقعہ ہے ۔پولیس کے مطابق بھارتی فوج نے اس علاقے میں بڑی تعداد میں لائن آف کنڑول کے قریبی علاقوں میں کھلونابم پھینک رکھے گئے ہیں تاکہ بچے ان سے کھیلیں اورجانی نقصان ہو۔حکام کے مطابق کھلونابم پھٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں میں تین بہن بھائی ہیں ۔