نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج کے راشن کا پردہ فاش کرنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر یادیو نے الزام لگایا ہے کہمجھے شامل تفتیش نہیں کیا گیا ،میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں جبکہ تیج بہادر یادیو کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند پر بیان واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
بھارتی فوج میں راشن کے معیار کا پردہ فاش کرنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر یادیو مودی سرکار اور بھارتی فوج کے گلے کی ہڈی بن گئے۔انکا کہنا ہے کہ مجھے شامل تفتیش نہیں کیا گیا ان کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں۔ تیج بہادر یادیو نے کہا کہ ان کو واپس اس جگہ بھیج دیا جائے جہاں وہ پہلے ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔ ادھر تیج بہادر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سپاہی ایک پراٹھا کھا کر 11 گھنٹے ڈیوٹی کیسے کریں۔ ان کے خاوند پر بیان واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔