منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

مسجدنبوی ﷺ کے امام کاپاکستانی قوم کے نام ایک انتہائی اہم پیغام

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )مسلم نوجوانوں کی ذہنی اور فکری رہنمائی کیلئے ہر ممکن سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے ،خادم الحرمین الشریفین کی حکومت اور آئمہ حرمین اسلام کے پیغام امن و اعتدال کو ہر سطح پر پہنچانے کیلئے کوشش کرتے ہیں، حرمین الشریفین مسلمانوں کی وحدت اور عقیدت کا مرکز ہیں اور حرمین میں مسلمانوں کے ہر مسلک اور عقیدے کے لوگوں سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کی عوام ایک ہیں ، ہماری خوشیاں اور غم مشترکہ ہیں ۔

یہ بات امام اور خطیب مسجد نبوی ؐ صلاح بن محمد البدیرنے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور حرمین الشریفین سے ہمیشہ امت مسلمہ کی قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور فوج نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ایک منظم جدوجہد کی ہے اور آج اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں اور پھیلانے والوں کے باطل نظریات کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ داعش نے سعودی عرب کی مساجد اور بالخصوص مسجد نبوی ؐ پر حملہ کی کوشش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ا س کا اسلام سے اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مسلمانوں کو باہمی اتحاد سے عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے ۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ایرانی حجاج کی آمد کے معاملہ پر مذاکرات کے حکم کو قابل تحسین قرار دیااور کہا کہ ایرانی حجاج کے مسئلہ پر سعودی عرب کا ایران کو مذاکرات کی دعوت دینا قابل تحسین عمل ہے ۔
انہوں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کو شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمت اسلام ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خادم الحرمین الشریفین سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور رابطہ عالم اسلامی آئمہ حرمین نے مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کیلئے جدوجہد کی ہے اور مسلمانوں کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے مقابلے میں اعتدال اور امن کا راستہ دکھایا ہے اس پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو شاہ فیصل ایوارڈ ملنا اسلام اور امن سے محبت رکھنے والے مسلمانوں کیلئے مسرت اور خوشی کی بات ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…