لاہور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرنشتر ٹائون کی ٹیم نے کا ہنہ نومیں سخی پاک ڈیری کو دودھ میں ملاوٹ اور کریم کی تیاری میں بناسپتی گھی استعمال کرنے پر سربمہر کرتے ہوئے ڈیری مالکان کے خلاف FIRدرج کروا دی۔
سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے غزالی روڈ پر واقع کیچن کانفیڈینس(پروڈکشن یونٹ) کو پروڈکشن ایریامیں چوہوں کی موجودگی، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اور برتن انتہائی گندے ہونے اورکھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سربمہر کر دیا۔سمن آباد میںکچن کونفیڈنس(پراڈکشن یونٹ )کوگندے برتنوں اور قیمہ بنانے والی گندی مشینوں کی موجودگی پراحاطے کو سر بمہر کر دیا ۔سکیم موڑ اتحاد کالونی میں واقع صدیق مچھلی فروش (پراڈکشن یونٹ )کو فرش پر مچھلی پڑے ہونے اور مصالحہ جات ،خام مال کو محفوظ کرنے کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا ۔چوک یتیم خانہ میں باباجی قلفی والے کودودھ کی بوتلوں پر سرنامے نہ ہونے ، خراب دودھ فریزرز میں ہونے اور دستانوں کے عدم استعمال پر 2500 روپے جرمانہ عائد کیااور 2017 کو فوڈ لائسنس بنوانے کیلئے نوٹس جاری کیا ۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے چائنہ سکیم میں ایم ایس بیکری (پروڈکشن یونٹ )کو انتہائی ناقص صفائی پر سر بمہر کر دیا ۔داتاگنج بخش ٹائون کی ٹیم نے نیو ٹولنٹن مارکیٹ شادمان میں بیسٹ چکن کو پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اورجانوروں کو ذبح کرنے کے لیے کون سسٹم کا استعمال نہ کرنے پر سربمہر کر دیا جبکہ ببلو چکن سیل پوائنٹ کو 10000 روپے، عرفان چکن سیل سنٹر کو 5000 روپے ،جھولے لعل چکن سینٹر کو4000 روپے،
امان چکن سیل سنٹر کو 5000 روپے جبکہ عمار چکن سیل کو 25000 روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے منی مارکیٹ گلبرگ میںسویٹ افیئر(Sweet Affairs) کو ناقص صفائی پر 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایچ بلاک ماڈل ٹائون میں النور ہوٹل کو 2ہزار روپے جرمانہ جبکہ سرسید روڈ پردی ریسیپی پیزیریا کو 15000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔راوی ٹائون میں امجد نان شاپ کو1ہزار اور محمد اسلم بیکرز (پراڈکشن یونٹ )کو 12000 روپے جرمانہ کیا گیا ۔