جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کےبابر3میزائل کے تجربے پربھارتی جنگی جنون بڑھ گیا،اہم سمندری ہتھیارسامنے لے آیا،آسڑیلوی میڈیانے بھانڈہ پھوڑڈالا

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)بھارت نے فرانسیسی ڈیزائن کے تحت تیار کردہ اپنی دوسری اسکورپین کلاس آبدوز لانچ کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ممبئی میں اس آبدوز کی رونمائی کی گئی جس کا نام آئی این ایس کھاندیری ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور الیکٹرک پاور سے چلنے والی یہ سب میرین مختلف آپریشنز میں استعمال کی جاسکتی ہے جس میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر، خفیہ معلومات کا حصول، بارودی سرنگیں بچھانا اور اور جاسوسی شامل ہیں۔

یہ آبدوز زیر آب اور پانی کی سطح سے گائیڈڈ ہتھیاروں، ٹورپیڈوز، ٹیوب لانچڈ اینٹی شپ میزائلز کے ذریعے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس طرح کی آبدوزیں خفیہ کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں ہر طرح کے حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے قبل اس آبدوز کی آزمائشی جانچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ ممبئی کے مازاگون ڈاک میں فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے 6 اسکورپین کلاس سب میرین کی تیاری کا 3 ارب ڈالر کا پروجیکٹ جاری ہے۔اس سے قبل بھارت کے پہلے اسکورپین کلاس سب میرین ’کلواری‘ کو گزشتہ برس ستمبر میں لانچ کیا گیا تھا جو آزمائشی مدت پوری کرکے بھارتی بحریہ میں شامل ہونے کے قریب ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی خدشات پیدا ہوگئے تھے جب یہ خبریں منظر عام پر آئی تھی کہ بھارت کے اسکورپین کلاس سب میرین کا حساس ڈیٹا چوری ہوچکا ہے اور اس کی تفصیلات آسٹریلوی اخبارات میں شائع ہوئی تھیں۔بعد ازاں بھارتی بحریہ نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ آسٹریلوی میڈیا میں جاری کی جانے والی تفصیلات سے ان سب میرین کی آپریشنل استعداد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آسڑیلیاکے میڈیاکے مطابق بھارت نے جوآبدوزلانچ کی ہے یہ فرانس کے پرانے ورژن کی ہے اوراس کی وہ خصوصیات نہیں جوبتائی جارہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…