لاہور(آن لائن )وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجا ب نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی. کمیٹی میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی، سیکرٹری ایکسائز، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت قانون نافذ کرنے والے اور ایجوکیشنل اداروں کے ممبران بھی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی 5 روز میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کا تعین کرےگی واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیا کی فروخت معمول بن گئی ہے جس سے کئی طلبا و طالبات موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔