اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرسندھ جسٹس (ر) سعید الزما ںصدیقی کے انتقال کے بعد نئے گورنر سندھ کی تقرری کیلئے مسلم لیگی رہنمائوں سینیٹر مشاہد اﷲ اور سینیٹر نہال ہاشمی کے نام زیر غور ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی وفات کے بعد مذکورہ دونوں سینیٹروں میں سے کسی ایک کی تقرری کا امکان ہےتاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔