منسک(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک اور امریکا سمیت 80 ممالک کے لئے 5 دن سے مختصر قیام کے ویزے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر الیکزینڈر لوکا شینکو نے اس فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں جس پر ایک ماہ بعد عمل درآمد شروع ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق بیلا روس میں فضائی راستے سے آمد پر ہوگا۔ان ممالک میں یورپی یونین،امریکا، انڈونیشیا ،چین ،ویت نام اور برازیل سمیت 80 ممالک شامل ہیں۔بیلا روس کافی عرصے سے روس کی بالا دستی ختم کرنے کے لیے یورپ سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی جستجو میں مصروف ہے۔