جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

طیبہ تشدد کیس ،سپریم کورٹ نے ن لیگی ایم پی اے کے خلاف انکوائری کاحکم دیدیا

datetime 11  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں حاضرسروس جج کے گھرمیں ان کی اہلیہ کے مبینہ تشد دکی شکارکمسن ملازمہ طیبہ کے سپریم کورٹ میں کیس نے نیارخ اختیارکرلیاہے ۔سپریم کورٹ نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رائے عثمان کھرل کے خلاف بھی تحقیقات کاحکم دیدیاہے ۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جب طیبہ کے مبینہ والد محمداعظم نے بتایاکہ وہ ایم پی اے رائے عثمان کھرل کی گاڑی میں اسلام آبادآیاہے تومحمداعظم کے اس انکشاف کے بعد رائے عثمان کھرل کا ملوث جج راجہ خرم سے کیا تعلق ہے؟ اس کا پتا لگانے کیلئے عدالت نے فیصل آبادکے حلقہ 56سے ن لیگ کے ایم پی اے رائے کھرل عثمان کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ ادھررائے عثمان کھرل کا کہنا تھا کہ میں اعظم کو جانتا تک نہیں ہوں، مجھے طیبہ کیس کا بھی کچھ پتا نہیں ہے۔ان کاکہناتھاکہ جب عدالت مجھے طلب کرے گی تومیں ضرورعدالتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے حاضر ہوجائوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…