اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کےمطابق معصوم طیبہ پر تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل جج راجہ خرم کی کی جانب سے ایک اور سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے جس میں راجہ خرم کی اہلیہ ماہین کے بھائی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی پر حملہ کرتے ہوئے اس کا موبائل فون چھین لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل ’’ایکسیریس نیوز‘‘ کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد جب ایڈیشنل
سیشن جج خرم علی خان کی اہلیہ ماہین طفر اپنے بھائی کے ساتھ عدالت سے ہاہر نکلیں تو میڈیا نمائندوں نے ان سے سوال پوچھنے کی کوشش کی جس پر ماہین کے بھائی وقاص ظفر غصے میں آ گئے اوررپورٹر سے موبائل فون چھین لیا اور پھر موبائل ایڈیشنل سیشن کے بھائی کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ اس وقت معصوم طیبہ کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں چل رہا ہے اور طیبہ انصاف کی منتظر ۔