ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوم پوری کا مبینہ قتل،سابقہ اہلیہ بُری طرح پھنس گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے کیس اُلٹ دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی پروڈیوسر خالد قدوائی کے انکشافات نے اوم پوری کے مبینہ قتل کا کیس ہی الٹ کر رکھ دیا ہے قدوائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب اوم پوری سابقہ اہلیہ کے گھر ان سے ملنے کے لئے گئے تو ان کے ہاتھ میں اسٹیل کے گلاس میں شراب تھی جبکہ جب وہ گھر سے لڑائی کے بعد واپس نکلے تو گلاس اور شراب تبدیل ہوچکے تھے اور ان کے ہاتھ میں شیشے کے گلاس میں شراب تھی ، قدوائی کے انکشافات کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جب چیک کی تو مزید اہم انکشافات ہوئے ہیں جن کو صیغہ راز میں رکھاجارہاہے معلوم ہوا ہے کہ قدوائی کے بیان کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نندتا پولیس کے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئی اور اس نے کسی بھی قسم کے سوالات کا جواب دینے سے انکارکردیا ہے،اطلاعات کے مطابق اوم پوری کی سابق بیوی نے ان کے مبینہ قتل کے بعد کافی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے بینک اکاﺅنٹس بھی منجمد کرادیئے ہیں اور اس کے دیگر بعض اقدامات پر بھی پولیس تشویش کا شکار ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس جلد ہی اوم پوری کی سابقہ اہلیہ کو تحویل میں لے سکتی ہے۔