اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان منگل کے روزجب پانامالیکس کے کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے احاطے سے نکلے تواس وقت ایک بھٹہ مزدوران کے قدموں میں گرگیااوران سے درخواست کی کہ آج بھی پنجاب میں بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لی جارہی ہے اورپنجاب حکومت اس حوالے سے کچھ نہیں کررہی اورنہ ہی کوئی ہمارے حقوق کے بارے میں سوچ رہاہے اس نے عمران خان سے درخواست کی کہ آپ ہمارے حقوق کےلئے سڑکوں پرآئیں تاکہ پنجاب حکومت ہمارے مسائل حل کرے اس نے عمران خان کوبتایاکہ جبری مشقت کے خلاف سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے لیکن پنجاب حکومت اس فیصلے پرعمل د رآمد نہیں کرارہی ہے ۔ جس پر عمران خان نے یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے اورموقع پرہی انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی کوقراردادلانے کی فوری طورپرہدایت جاری کی ۔