ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی میں شمولیت۔۔۔۔فیصل صالح حیات نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دست راست اور پنجاب کے ممتاز سیاستدان مخدوم سید فیصل صالح حیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ اپنے رفقائے اور قریبی ساتھیوں اور کارکنوں کی مشاورت کے بعد کروں گا ۔مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دنیا کے سامنے فیصلہ کروں گا ۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو کر اپنی سیاسی اننگز کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا ۔ ایسے فیصلے عجلت میں نہیں کئے جاتے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں سے ان کا رابطہ ہمیشہ رہتا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ان کے ذاتی مراسم ہیں ۔ آصف زرداری سے ملاقات کراچی میں ایک دوست کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ہوئی تھی یہ ملاقات انہتائی مثبت رہی ہے تاہم پارٹی شمولیت کا فیصلہ شادی کی تقریب میں نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے تمام سیاسی قائدین کے لئے کھلے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں میرے سیاسی کارکنوں سے رابطے ہیں اور پورے صوبے کے ہر ضلع میں انکے دوستوں کا وسیع حلقہ موجود ہے ۔ ان تمام سیاسی دوستوں اور ورکروں کی مشاورت کے بعد ہی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کروں گا ۔
مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ان کی دلی وابستگی ہے یہ جماعت ہم نے ہی بنائی تھی اور اس سیاسی جماعت کے نظریئے کے تحفظ کے لئے سابق آمروں سے آزمائشیں ہی جھیلیں ہیں جب سابق آمر نے ظلموں کی انتہا کر دی تھی تو اس وقت ہی پیپلزپارٹی بارے میرے عزائم متزلزل نہیں ہوئے تھے تاہم بعد میں سیاسی امور پر اختلافات بھی پیدا ہوئے تھے اب بھی میرے پیپلزپارٹی کے لئے ان کے نیک جذبات ہیں کیونکہ ان کے سابق قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری اس پارٹی کے سربراہ ہیں انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ بلاول پنجاب میں جماعت کو دوبارہ بڑی جماعت بنانے میں کامیاب ہوں ۔ یاد رہے کہ فیصل صالح حیات کے پنجاب میں بالخصوص پورے ملک میں باالعموم لاکھوں مریدین ہیں کوینکہ وہ خود شاہ جیونہ رحمتہ اللہ کروڑیہ کے گدی نشین بھی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…