اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کا نیا کروز میزائل بابر 3 کیسے بھارت کو چند منٹ میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ٹارگٹ کو تہس نہس کر سکتا ہے؟

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، بابر تین کے تجربے کے بعد پاکستان افواج دنیا کی اْن چند افواج میں شامل ہو گئیں ہیں جس کے پاس سمندر سے ایٹمی میزائل داغنے کی صلاحیت حاصل ہو گی۔ اس صلاحیت کو سکینڈ اسٹرائیک کہا جا تا ہے، یعنی آج پاکستانی فوج نے زمین، فضا اور سمندر سے ایٹم بم داغنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

بابر میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جسے ریڈار سے تلاش کرنا تقریباََ ناممکن ہے دوسرا یہ نیچی پرواز کرتے ہوئے اپنا راستہ تبدیل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے،تیسر بابر کروز میزائل 100فیصد درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر میزائل کو داغنے کے بعد کسی بھی اینٹی میزائل سسٹم سے مار گرانا ناممکن ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارت براہموس میزائل ہے مگر وہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہےپاکستان نیوی نے اس تجربے کے بعد ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان بحریہ کے پاس ایٹمی میزائلوں سے لیس آبدوز موجود ہے، آبدوز کو ایک سمندر میں چھپا ہوا دشمن سمجھا جاتا ہے اور اس کا ایٹمی میزائلوں سے لیس ہونا طاقت ور بحریہ کی نشانی ہے۔بھارت بھی یہ صلاحیت رکھتا ہے،بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے بعد اور خاص طور پر گوادر کی حدود میں بھارتی آبدوز کی آمد کے بعد پاکستان کو ایک چیلینج کی صورت کا سامنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل کا تجربہ بحرہند میں نامعلوم مقام پر کیا گیا، میزائل کو زیر آب پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا، جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر تھری کروز میزائل میں جدیدترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، بابر تھری کے تجربے سے پاکستان سیکنڈ اسٹرائیک صلاحیت کے قابل ہو گیا ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…